ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کے میزائل پروگرام پر فرق نہیں پڑے گا۔ کیوں کہ امریکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ رواں برس سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 13135 آپریشنز کیے ہیں۔