واشنگٹن ڈی سی میں پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ
Your browser doesn’t support HTML5
امریکہ میں گزشتہ سات روز سے جاری مظاہروں کی لہر اب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی زور پکڑ رہی ہے۔ سیاہ فام شہری کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے خلاف امریکی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے ہنگامے ہو رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔