امریکہ نے خواتین کا فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

امریکہ نے دفاعی چیمپئین جاپان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر خواتین کا فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔

امریکہ خواتین کا عالمی کپ تین مرتبہ جیتنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔

امریکہ کی کیپٹن کارلی لوئڈ فائنل میں ہیٹرک کرنے کے بعد خو شی منا رہی ہیں۔

شائقین کی ایک بڑی تعداد اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر امریکہ کو دو کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل تھی۔

سنہ 2011 میں جرمنی میں کھیلے گئے خواتین کے فٹبال عالمی کپ کے فائنل میں جاپان نے امریکہ کو شکست دی تھی۔