یو ایس اوپن ٹینس: کئی کھلاڑی کامیاب، کئی ناکام

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کینیڈا کے کھلاڑی اوگر ایلاسیمی کا مقابلہ آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینیک تھیم سے ہوا۔

امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز  اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کا مقابلہ یونان کی ماریہ سکاری سے تھا۔

یونان کی ماریہ سکاری،  7 ستمبر کے ایک میچ کے دوران امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹ سکور کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں

ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ نے اسپینن کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کے خلاف میچ میں غصے میں آ کر بال پیچھے پھینک دی جو ایک خاتون ریفری کی گردن میں لگی۔ جس پر جوکووچ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔
 

اسپین کے کھلاڑی پابلو کیرینو بستا کو میچ کے دوران اس وقت کامیاب قرار دے دیا گیا، جب ان کے مدمقابل نواک جوکووچ اس بنا پر ٹورنامنٹ سے خارج  ہو گئے کہ انہوں نے ریفری کو دانستہ بال ماری ہے۔

ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ایلیس مرٹینز کا مقابلہ امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن سے ہوا۔ 

بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا کا مقابلہ چیک ری پبلک کی کیرولینا موکوا سے ہوا۔

کیرولینا موکوا نے وکٹوریہ ازرینکا کے خلاف کئی شاندار شارٹس کھیلے۔

امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو اور روسی کھلاڑی ڈینل مدویدف مدمقابل آئے۔

ڈینل مدویدف نے فرانسس ٹیافو کے خلاف زور دار شارٹس لگائے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

روس کے کھلاڑی آندرے روبلیف نے اٹلی کے میٹیو بریٹنی سے مقابلے کے دوران انہیں ٹف ٹائم دیا۔

کینیڈا کے ڈینس شیپولوف نے بیلجیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔