صدر ٹرمپ اور بائیڈن کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے

نیو یارک میں الیکشن کے اگلے روز بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مین ہیٹن کے علاقے میں ریلی نکالی۔ شرکا نے 'ہر ووٹ گننے' پر مشتمل بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

ریاست ایریزونا میں صدر ٹرمپ کے حامی الیکشن سینٹر کے باہر جمع ہو گئے اور نعرہ بازی کی۔ صدر ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

ری پبلکن پارٹی نے مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالت سے بھی رُجوع کیا ہے۔
 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کو ایریزونا اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے سامنے بھی ریلی نکالی۔

لاس اینجلس میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ان پر زیادہ تر کارڈز پر 'کاؤنٹ ایوری ووٹ' یعنی ہر ووٹ شمار کیا جائے درج تھا۔ امریکی عوام صدارتی انتخابات کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ریاست ایریزونا کے علاقے فینکس میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے خلاف اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے سامنے ہونے والے مظاہرے کا منظر۔

ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرہ کیا۔ 

بوسٹن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نئی سیاسی جماعت اور نئے سسٹم کا مطالبہ کیا گیا۔  اس مظاہرے میں شریک بیشتر افراد نے دونوں اُمیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔