جاپان کے بیشتر ساحلی علاقے ان دنوں شدید طوفان کی زد میں ہیں۔ 'فاکسائی' نامی طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ طوفان کے زیرِ اثر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے اور شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرِ آب آگئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہے اور درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لگ بھگ 10 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔
جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی
Your browser doesn’t support HTML5
جاپان کے بیشتر ساحلی علاقے ان دنوں شدید طوفان کی زد میں ہیں۔ 'فاکسائی' نامی طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرِ آب آگئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لگ بھگ 10 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔