بلوچی خواتین کے روایتی پہناوے

بلوچی خواتین کے روایتی ملبوسات فراک نما بند چاکوں والی قمیضوں پر شیشے کے ساتھ کڑھائی سے سجے ہوتے ہیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم بازاروں میں بلوچی لباس آرڈر پر تیار کئےجاتے ہیں۔

کراچی کی لیمارکیٹ میں ایک کاریگر بلوچی روایتی لباس پر مشین سے کڑھائی کرتے ہوئے

بلوچی قبائلی خواتین آج بھی شیشے کی کڑھائی والے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں

شہر کراچی میں مختلف علاقوں میں بلوچی خواتین کے روایاتی ملبوسات آرڈر پر تیار کئےجاتے ہیں

بلوچی خواتین میں ان کے روایتی ملبوسات کا اسٹائل آج بھی وہی پرانا ہے اور اتنا ہی مقبول جیسے ماضی میں تھا۔

کڑھائی سے بھری ہوئی قمیضوں سمیت سوٹ کے دوپٹے کے پلووں اور شلوار کے پائنچے بھی پر بھی یہی کڑھائی کیجاتی ہے

زیادہ تر بلوچی کپڑوں پر مشین کی کڑھائی عام ہے

بلوچی خواتین کے ملبوسات میں تلہ، اون اور ریشم کے دھاگوں سے شیشوں کے ساتھ کڑھائی کیجاتی ہے

ملبوسات کی تیاری میں لان، ریشمی، سوتی اور شیفون جارجٹ کے سادے اور پرنٹ والے کپڑے پر کڑھائی کیجاتی ہے۔ 

شہر کراچی میں ایک بڑی آبادی بلوچی خاندانوں پر مشتمل ہے۔ بلوچی قبائی خواتین آج بھی اسی طرز کے شیشے کی کڑھائی والے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم بازاروں میں درجنوں ایسی دکانیں قائم ہیں، جہاں بلوچی روایتی ملبوسات آرڈر پر تیار کئےجاتے ہیں