ہاروے کے باعث امریکہ کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن کے کئی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں
ہیوسٹن کے مرکزی علاقے کا منظر جو پانی میں ڈوبا ہوا ہے
ہیوسٹن شہر کی جانب آنے اور جانے والی تمام بڑی ہائی ویز دریا منظر پیش کر رہی ہیں
ہیوسٹن سے گزرنے والی مرکزی ہائی وے 'انٹر اسٹیٹ-45' سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے
ہیوسٹن میں ہزاروں سرکاری اہلکار اور رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں
پانی میں ڈوبی 'انٹر اسٹیٹ-45' کا ایک اور منظر
ایک رضاکار سیلابی پانی میں ڈوبے ایک گھر سے برآمد ہونے والے کتوں کو محفوظ مقام پر لے جارہا ہے
ٹیکساس کے علاقے ٹافٹ میں طوفانی ہواؤں کے باعث گرنے والے کھمبے سڑک پر پڑے ہیں
ٹیکساس کے علاقے پوائنٹ کمفرٹ میں ایک گاڑی سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہے
گورنر ٹیکساس نے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی 25 فی صد کاؤنٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے
ٹیکساس کے علاقے فلٹن کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا جہاز طوفانی ہواؤں کے باعث الٹ گیا۔
ٹیکساس کے علاقے روک پورٹ میں سیلابی پانی میں گھرا ایک گھر
ہیوسٹن میں پانی میں ڈوبا ایک پیٹرول پمپ
سیلابی پانی میں پھنسا ایک خاندان امدادی اہلکاروں کا منتظر ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دو درجن سے زائد ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔