امریکہ میں ماس شوٹنگ کا ایک اور واقعہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی کے اسکول میں منگل کو ایک 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ 

'راب ایلیمنٹری اسکول' میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے شامل ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق حملہ آور پولیس افسروں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

 فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا تعلق یووالڈی سے ہی تھا۔

 اٹھارہ سالہ نوجوان نے ایک ہینڈ گن اور رائفل کے ساتھ اسکول میں گھس کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔

ٹیکساس میں ماس شوٹنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

 یووالڈی کی کُل آبادی تقریباً 16 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہ شہر میکسیکو کی سرحد سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکہ میں واقع ہے۔

واقعے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کے دوران گن لابی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسلحے کے قوانین میں تبدیلی پر زور دیا۔

صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سمیت امریکہ بھر میں تمام سرکاری عمارتوں، فوجی اڈوں اور بحری جہازوں پر 28 مئی کو غروبِ آفتاب تک امریکی پرچم سر نگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ 

راب ایلیمنٹری اسکول میں بچوں کی کُل تعداد 600 کے قریب ہے۔ 

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی کے 'راب ایلیمنٹری اسکول' میں منگل کو 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کے دوران گن لابی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسلحے کے قوانین میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔