ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کب کون فاتح رہا؟

سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم تھی۔ فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

آسٹریلیا کی ٹیم نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

ویسٹ انڈیز نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دوسری مرتبہ اٹھائی اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔ (فائل فوٹو)

سری لنکا 2014 کے ورلڈ کپ کا فاتح تھا۔ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو)

سال 2012 میں ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا اور جیت کی خوشی میں ڈانس بھی کیا۔ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم 36 رنز سے کامیاب ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو)

انگلینڈ نے 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فائنل میں اس نے روایتی حریف آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

سال 2009 میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ٹیم نے اٹھائی تھی۔ گرین شرٹس نے فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (فائل فوٹو)

پہلا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ (فائل فوٹو)