دنیا بھر میں 'رنگ آف فائر' کے نظارے

کراچی یونیورسٹی سمیت ملک کے مختلف جامعات اور فلکیاتی مراکز میں سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے مختلف عینکوں اور آلات کی مدد سے یہ نظارہ دیکھا۔
 

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گہن کے آغاز پر بادلوں کی اوٹ سے جھانکتا سورج ایک منفرد منظر پیش کررہا تھا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز صبح نو بجے کے قریب ہوا تھا۔

صبح کے ٹھیک 11 بجے تمام بادل چھٹ گئے اور سورج خربوزے کی پھانک کی طرح نظر آیا۔ گیارہ بجے کے بعد سے ہی کراچی میں جزوی اندھیرا چھا گیا اور دن کا منظر شام کے وقت میں تبدیل ہوگیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ جس کا واضح انداز میں مشاہدہ کیا گیا۔ 

اکثر لوگ اپنے طور پر گرہن کو دیکھنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں حالانکہ ماہرین ہر بار خبردار کرتے ہیں کہ گرہن کو براہ راست یا کھلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہ کریں۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں ایک شخص ویلڈنگ کرتے وقت پہنے جانے والے شیشے کے ذریعے گرہن کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ 

بحرین میں مقیم ایک بھارتی شہری نے بھی فیس ماسک لگا کر ویلڈنگ کے دوران استعمال ہونے والے شیشے سے سورج گرہن دیکھنے کی کوشش کی۔

اسرائیل میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

سورج گرہن کا نظارہ دنیا کے مختلف خطوں میں کیا گیا۔

ممبئی میں کچھ ہندو عقیدت مندوں نے سورج گرہن کے دوران سمندر کے پانی میں "اسنان" یعنی غسل بھی کیا اور خصوصی عبادات کیں۔

بھارت کے تجارتی حب ممبئی میں سورج گرہن کے دوران پچاریوں، پنڈتوں اور سادھوؤں نے خصوصی عبادات کیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سورج گرہن کے وقت آسمان پر بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے جزوی طور پر سورج گرہن کا مشاہدہ ہوسکا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن اسلام آباد میں 11 بج کر 25 منٹ پرعروج پر پہنچا جب کہ یہ لاہورمیں 11 بکرکر 26 منٹ پر، کراچی میں 10 بج کر 59 منٹ پر، پشاور میں 11 بج کر 21 منٹ پر، کوئٹہ میں 11 بج کر 6 منٹ پر، گلگت میں ساڑھے گیارہ بجے، مظفر آباد میں 11 بج کر 26 منٹ پر، سکھر میں 11 بج کر 7 منٹ پر اور گوادرمیں 10 بج کر 48 منٹ پر عروج پر پہنچا۔ سکھر اور گوادر وہ علاقے تھے جہاں 'رنگ آف فائر' واضح طور پر دیکھا گیا۔
 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک شہری خصوصی چشمے کے لیے سورج گرہن کا مشاہدہ کر رہا ہے جب کہ کرونا سے بچنے کے لیے اس نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن زیادہ تر شہروں میں 10 بج کر 49 منٹ سے ساڑھے گیارہ بجے تک عروج پر پہنچا۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے سورج گرہن کا وقت تقریبا 3 گھنٹے بتایا تھا۔ گرہن کے دوران مختلف مساجد میں نماز کسوف ادا کی گئی۔