فاصلہ برقرار رکھیں، ورنہ کرونا ہو جائے گا

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سپر اسٹور کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے سفید چاک سے دائرے بنائے گئے ہیں۔

برطانیہ میں دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھ کر محو گفتگو ہیں۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں لوگ چاک سے بنے دائروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

​بھارت میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ حکومت نے احتیاطی اقدامات کے تحت لوگوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں بھی لوگ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست مشی گن کے ایک ریستوران میں لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بیٹھنے کی جگہوں پر فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگا دیے گئے ہیں۔

جن کرسیوں پر ضرب کا نشان لگایا گیا ہے ان پر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ قائم رہے۔

برطانیہ کے ایک ساحل پر دو خواتین ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں لوگ نماز کی ادائیگی کے دوران بھی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے پارلیمان میں تمام سینیٹرز ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں ایک ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے ہیں۔ جن جگہوں پر نشانات لگائے گئے ہیں وہاں بیٹھنا منع ہے تاکہ لوگوں کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔