مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے جلوس

یوم عاشور کے موقع پر شامِ غریباں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران ذاکرین واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہیں۔

عراق میں واقعہ کربلا کے ذکر پر شرکا غم سے نڈھال ہیں۔ 

پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسلمان عاشورہ کے جلوس میں شریک ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی ڈل جھیل پر کشتیوں میں بیٹھ کر لوگ جلوس نکال رہے ہیں۔ 

ایران کے شہر تہران میں یومِ عاشور کے ذکر کے بعد ماتم کا اہتمام

ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک جلوس میں خواتین بھی شریک ہیں۔

یمن کے شہر صنعا میں یومِ عاشور کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

ایران میں بھی یومِ عاشور کے موقع پر بڑی تعداد میں ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔ 

ایران کے دارالحکومت تہران میں جلوس نکالا گیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عاشورہ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس میں خواتین بھی موجود ہیں۔