سعودی ولی عہد: لڑاکا طیاروں کے حصار سے اعلیٰ ترین اعزاز تک
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے دورے پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ‘نشان پاکستان‘ سے نوازا۔
ولی عہد کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف تھنڈر طیاروں نے اُسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم ہاؤس لے کر گئے۔
وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی پاکستان اور سعودی عرب کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، جناب وزیر اعظم، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔
عمران خان سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو دیے گئے عشائیہ کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کے بعد دونوں ملکوں کے وزرا اور اعلیٰ اہلکاروں نے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان درخت لگا رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 20 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے ان سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔