دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح اور امریکی ریاستوں میں معمولاتِ زندگی

ڈیون پورٹ آئیووا میں، ایک شہری کارکن دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح سے بچاؤ کے لیے دریا کے بند کے ساتھ رکھی ریت کی بوریوں کا معائنہ کر رہا ہے۔ فوٹو اے پی 28 اپریل 2023

ڈیونپورٹ آئیووا میں ایک شہری کارکن ریور ڈرائیو اور پیری سٹریٹس کے درمیان دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی دیوار پر رکھی ریت کی بوریوں کے ساتھ چل رہی ہے۔ فوٹو اے پی، 28 اپریل 2023

دریا کا پانی جاگنگ سے نہیں روک سکتا۔ دریائے مسیسپی کے ٹریک پر آنے کے باوجود جاگنگ کرتے دو شہری، ڈینور پورٹ آئیووا۔ فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023

پلیزنٹ ویلی، آئیووا میں ساؤتھ سپینسر روڈ کے ساتھ گھروں میں بندھی کشتیاں جو دریائےمسیسپی کی سطح بلند ہونے پر شہریوں کے لیے مواصلات کا ذریعہ بن گئی ہیں۔فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023

یہ کوبی ایکر ہیں جو پلیزنٹ ویلی آئیووا میں اپنے گھر جانے کے لیے کشتی استعمال کر رہے ہیں کیونکہ دریائے مسیسپی نے ان کے گھر کو جانے والی سڑک 245 کو سیلاب کی طرح ڈھانپ لیا ہے۔ فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023


میک گریگر، آئیووا میں بجرے باندھ کر رکھے گئے ہیں کیونکہ دریائے مسیسپی کی بلند ہو تی سطح کے باعث بجروں کی دریا میں آمدورفت روک دی گئی ہے۔ فوٹو اے پی، 30 اپریل 2023

آئیووا کے علاقے ایلکاڈر میں دریائے مسیسی پی کی بلزبوٹ میں کولٹن اور کیری وائٹل گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی 30 اپریل 2023

میک گریگر، آئیووا میں جزیرہ برگ مین میں دریا کی بلند سطح کا مقابلہ کرتے کیبنز، سیاحوں کے منتظر مگر کمیونٹی میں لوگوں کو تشویش ہے کہ صورتِ حال سیاحت کے سیزن میں تاخیر کا باعث ہو سکتی ہے۔ فوٹو اے پی، 30 اپریل 2023