صاحبِ طرز مزاح نگار لاکھوں مداحوں کو سوگوار کر گئے

Your browser doesn’t support HTML5

برصغیر کے انتہائی معتبر اور صاحب طرز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے۔ آج جمعرات کے روز اُن کی تدفین کر دی گئی۔ اُن کی کتابیں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم اور شام شعر یاراں قارئین میں یکساں طور پر مقبول رہیں۔ اُن کی رحلت سے مزاح نگاری کا ایک باب ختم ہو گیا۔