ریال میڈرڈ کے کھلاڑی لالیگا چیمپئن شپ جیتنے کے بعد فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ ریال میڈرڈ نے ویلاریئل کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
فتح کے بعد ریال میڈرڈ کے تمام کھلاڑیوں کا اسپینش لیگ جیتنے کے بعد گروپ فوٹو جو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی زینت بنا ہوا ہے۔
ریال میڈرڈ کے کھلاڑی سرجیو راموس میچ میں کوئی گول تو نہ کر سکے، لیکن وہ بھی ٹیم کی کامیابی پر خوشی سے نہال تھے۔
فٹ بال ماہرین ریال میڈرڈ کی کامیابی کو کوچ زنیڈین زیڈان کی بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اُن کی کوچنگ میں فٹ بال کلب اب تک 11 ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔
زنیڈین زیڈان کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ یہ دن ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے۔
اسپینش فٹ بال لیگ 'لالیگا' کرونا وائرس کے باعث دو ماہ تک معطل رہنے کے بعد جون میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔
میچ کے دوران ریال میڈرڈ کی جانب سے دو گول کیے گئے جو کریم بینزیما نے کیے جب کہ ولاریئل کی جانب سے کیا گیا واحد گول وسینٹ ایبورا نے کیا۔
اسپینش فٹ بال لیگ 'لالیگا' میں اسپین کے مختلف کلبوں پر مشتمل 20 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔