دنیا بھر میں رمضان کی بہاریں

سوڈان کی ایک مسجد میں روزہ کھولنے کے بعد نمازِ مغرب ادا کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں سڑک پر اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ 

فلسطین میں افطار تقسیم کرنے کا ایک منظر۔

ترکی کی آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد پہلی بار نمازِ تراویح پڑھائی گئی۔ 

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامع مسجد میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں نماز کی ادائیگی کا ایک منظر۔

عراق میں افطار کے مناظر۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان روزہ کھول رہے ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

فلسطین میں ایک طبلہ نواز سحری سے کچھ دیر پہلے شہریوں کو طبلہ بجا کر نیند سے بیدار کر رہا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازی عبادت میں مصروف ہیں۔ 

فلسطین میں آتش بازی کے ذریعے رمضان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ 

ملائیشیا میں نماز کی ادائیگی کا ایک منظر۔

فلسطین میں رمضان کے موقع پر گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ 

نیپال میں افطار کے لیے پلیٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔