صدر ٹرمپ کے حامیوں کی مختلف شہروں میں ریلیاں
ٹرمپ کے حامیوں نے اس اسپتال کے باہر بھی ریلی نکالی جہاں صدر زیرِ علاج ہیں۔
صدر ٹرمپ بھی اتوار کو کچھ دیر کے لیے اسپتال سے باہر آئے اور گاڑی سے ہی اپنے حامیوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات سے قبل جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے، لیکن کرونا وبا کے باعث انتخابی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مقابلہ سابق نائب صدر جو بائیڈن سے ہے اور دونوں اُمیدوار 29 ستمبر کو صدارتی مباحثے میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے حامی گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں مختلف علاقوں کے چکر لگاتے رہے۔ اس موقع پر وہ صدر کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔
میری لینڈ کی ریلی میں شریک کچھ افراد نے صدر ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کی تصاویر اُٹھا رکھی ہیں۔
صدر ٹرمپ کے حامی منفرد انداز میں اُن کی حمایت کر رہے ہیں، ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا ماسک اور امریکی پرچم تھام رکھا ہے۔