حملے میں ملوث تمام وکلا کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: فیاض چوہان
Your browser doesn’t support HTML5
پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری وکلا کا احتجاج ختم کرانے آئے تھے لیکن ان پر تشدد کیا گیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام وکلا کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گی۔