پکاسو کا 25 ہزار مربع میٹر پر بنا پورٹریٹ

Your browser doesn’t support HTML5

آٹھ اپریل دو ہزار تئیس کو معروف ہسپانوی مصور اور مجسمہ ساز، پابلو پکاسو کی پچاسویں برسی منائی گئی۔ اور اس سال کو فرانس، اسپین اور بین الاقوامی سطح پر ان کے کام اور فنی میراث کی نمائندگی کا سال قرار دیا گیا۔ اسی دوران اٹلی کے ایک مصور داریو جیمبرین نے 25 ہزار مربع میٹر کے ایک میدان میں ان کا پورٹریٹ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔