فلپائن میں سمندری طوفان 'رائے' کی تباہ کاریاں

حکام کے مطابق طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے نصف سے زائد معروف سیاحتی مقامات والے صوبے بوہول میں ہوئی ہیں۔

مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے اور اعداد و شمار کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

طوفان 'رائے' کے باعث ہونے والی تباہی سے مواصلات کا نظام اور بجلی کی فراہمی کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔

مواصلات اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔

طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں سے فلپائن میں اب تک تقریباً چار لاکھ 90 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

طوفان کے بعد 52 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فلپائن کے چار صوبوں اور کئی معروف سیاحتی مقامات پر سمندری طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

طوفان 'رائے' کے بعد کا فضائی منظر

فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے طوفان سے متاثرہ صوبوں کے لیے دو ارب پیسو (تقریباً چار کروڑ ڈالر) کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن کی نائب صدر رینی روبریڈو نے کئی متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔