مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے کئی اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ بعض مقامات پر مظاہرین کی جانب سے لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا موقف ہے کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فارم شخص مسلح تھا جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں مرنے والے شخص کے ہاتھ میں خنجر دکھائی دے رہا ہے۔
ہلاک ہونے والے کا نام والٹر ویلیس بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 27 سالہ شخص دو پولیس افسران کی طرف بڑھ رہا ہے جو بندوق تانے اسے تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ خنجر پھینک دے۔
اس نوعیت کے تشدد کے واقعات کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔ اس سے قبل نسل پرستی کے خلاف مظاہرے اس سال مئی میں اس وقت شروع ہوئے تھے جب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت ہوئی تھی۔
ویلیس کی ہلاکت کے بعد سے ہی مقامی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔
مظاہرین نے دوران احتجاج میگا فون پر پولیس کے خلاف اور والٹر کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
فلاڈیلفیا میں ہونے والے مظاہرے میں شامل افراد نے پولیس پر کچرا پھینکا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
فلاڈیلفیا میں منگل کے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ والٹر ویلیس کی ہلاکت کے بعد ہزاروں مظاہرین نے مغربی فلاڈیلفیا میں مارچ کیا۔