پنسیلوینیا: وہ ریاست جو شاید صدر کا فیصلہ کرے
Your browser doesn’t support HTML5
ٹرمپ اور کاملا کے لیے ریاست پینسلوینیا میں جیتنا کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا۔ کیوں کہ یہ ریاست کسی بھی امیدوار کے لیے صدر بننے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
ٹرمپ اور کاملا دونوں نے کسی بھی سوئنگ اسٹیٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہم پینسلوینیا میں ہی چلائی ہے۔
پینسلوینیا پہلے ڈیموکریٹس کا مضبوط قلعہ سمجھی جاتی تھی لیکن 2016 کے الیکشن میں ٹرمپ نے اس میں شگاف ڈال دیا۔
پینسلوینیا جو بائیڈن کی ہوم اسٹیٹ بھی ہے۔ 2020 کے انتخابات میں بائیڈن نے یہاں سے فتح تو حاصل کی لیکن ووٹوں کے بہت معمولی فرق سے۔
پولز کے مطابق اس سال بھی دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جس میں ریاست کے کسی بھی کونے کے چند ووٹرز بھی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔