'انسدادِ منشیات کے لیے پڑوسی ملکوں کا تعاون ضروری ہے'

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پوست کی کاشت کی وجہ سے پاکستان کو منشیات کی اسمگلنگ کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ حکام کے بقول یہ مسئلہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی حل ہوسکتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی طرف سے منشیات سے متعلق عالمی رپورٹ 2018ء کے اجرا کے موقع پر پاکستان کے سیکرٹری برائے انسداد منشیات عارف نواز خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج عالمی سرحدوں کے آر پار منشیات کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔