کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ

ایک کار میں سوار چار مسلح ملزمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پارکنگ ایریا سے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پیر کی صبح  10 بجے مسلح ملزمان نے اسٹاک ایکسچینج کے قریب پہلے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

عمارت کے داخلی دروازے پر حملہ آوروں اور اسٹاک ایکسچینج کے محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے حکام اور فلاحی اداروں کے رضاکار امدادی کاموں کی غرض سے اسٹاک ایکسچینج پہنچے۔

پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے زیرِ استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ گاڑی سے فوری طور پر شواہد جمع کرنے کا کام شروع کیا گیا تاکہ تفتیش میں اس کی مدد حاصل کی جا سکے۔

سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں میں فائرنگ کے تبادلے کی زد میں گاڑی بھی آئی۔

سیکیورٹی حکام نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث چاروں حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔