کراچی میں گدھا گاڑیوں کی ریس
پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ساحل سمندر کے قریب سندھ فیسٹیول کے سلسلے میں گدھا گاڑیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔
اس ریس کو دیکھنے کے لیے سابق مقتول وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔
ریس میں درجنوں گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریس کے شوقین لوگ اس ریس کی بھر پور طریقے سے تیاری کرتے ہیں۔
گدھا گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گدھوں کی خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
گدھے گاڑیوں کی ریس کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں بھی ہوتی ہے لیکن ریس کا مرکز کراچی ہی کو مانا جاتا ہے۔
یہ ریس کراچی کے شہریوں کے لیے تفریح کی حیثیت رکھتی ہے، خاص طور پر ملیر اور لیاری کے لوگ اس کے بے حد مداح ہیں۔
ایک سوار دوسروں سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جو گدھے سامان اٹھانے کے کام آتے ہیں وہ ریس میں نہیں دوڑ سکتے
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کا مقصد صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔