اپوزیشن کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی صورتِ حال
Your browser doesn’t support HTML5
جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ دارالحکومت کی انتظامیہ نے مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے بعض مقامات پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی ہیں۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔