تصاویر: قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر

ملک کے مختلف علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عید قربان کے لیے مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔

منڈی میں ملک کے مختلف علاقوں سے مختلف نسلوں کے بکرے لائے گئے ہیں۔

گزشتہ برسوں کی نسبت اس بار منڈی میں جانور تو زیادہ ہیں لیکن انھیں خریدنے والوں کا شکوہ ہے کہ قیمتیں ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔

بیوپاری ایک بیل کو بیچنے کی غرض سے منڈی لا رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری کی غرض سے کئی لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

مویشیوں کو ٹرکوں کے ذریعے منڈی لایا جاتا ہے۔

خریدار اور بیوپاری کے درمیان جانور خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ پر تکرار۔

مویشی منڈی میں لایا گیا ایک خوبصورت بیل۔

بکروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

منڈی میں ایک بیل کی صفائی کی جا رہی ہے۔

خریدار خوبصورت اور تگڑے جانور دیکھ کر خوش تو ہوتے ہیں لیکن جب اس کی قیمت معلوم کرتے ہیں تو ساری خوشی غائب ہوجاتی ہے۔

خریدار بکرے کی عمر جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قربانی کے جانور خریدنے کے لیے بچوں میں بھی شوق پایا جاتا ہے۔

بکرے کو ٹرک سے اتارا جا رہا ہے۔

منڈی میں جانوروں کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

مویشی منڈی میں اونٹ بھی قربانی کے لیے لائے گئے ہیں۔