آسیہ بی بی آزاد شہری کی حیثیت سے پاکستان میں موجود ہیں: دفتر خارجہ
Your browser doesn’t support HTML5
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے آسیہ بی بی کی جیل سے رہائی کے بعد بیرون ملک جانے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی ہاکستان میں ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ آزاد شہری ہیں اور حکومتِ پاکستان کے تحفظ میں ہیں۔