افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے: چینی وزیر خارجہ
Your browser doesn’t support HTML5
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل میں پاکستان کے کردار کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اُنھوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہی۔