سعودی حکومت نے حال ہی میں یہ کیمرہ خانہٴکعبہ کی چھت پر نصب کیا ہے جو پوری مسجد الحرام کا نظارہ دکھاتا ہے: رپورٹ
کراچی —
اگر آپ نے خانہ کعبہ کی چھت سے بیت اللہ کا نظارہ کبھی نہیں کیا اور آپ وہاں جانے کی بھی آرزو رکھتے ہیں تو خانہٴکعبہ کی چھت پر نصب ہونے والا کیمرہ آپ کو گھر بیٹھے اس نظارے کی ایک جھلک دکھا سکتا ہے۔
سعودی حکومت نے حال ہی میں یہ کیمرہ خانہٴکعبہ کی چھت پر نصب کیا ہے جو پوری مسجد الحرام کا نظارہ دکھاتا ہے۔
عربی ٹی وی ’العربیہ‘ کے مطابق، خصوصی کیمرے کی مدد سے ناصرف مسجد بلکہ اس کے ساتھ ساتھ حرم کی توسیع کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔
خصوصی کیمرے کے ذریعے خانہ کعبہ کے گرد و پیش دن رات کام میں مشغول کرینوں اور معماروں کو کام کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔