آسکرز ایوارڈ: 12 ائیر اے سلیو بہترین فلم

86 ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی۔

ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز ’آسکرز‘ میں اس سال غلامی کی زندگی سے متعلق فلم  ’12 ائیرز اے سلیو‘ اور خلائی سفر کی فلم ’گریویٹی‘ کو سب سے زیادہ انعامات ملے۔

’12 ائیر سلیو‘ کے ڈائریکٹر سٹیو میک کوئین نے فلم کو ملنے والے انعامات کو اُن افراد کے نام کیا ’جنہوں نے غلامی کی زندگی گزاری یا اب بھی اس سے گرز رہے ہیں۔

کرسٹن اینڈرسن اور رابرٹ لوپیز کا ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا ایک انداز

اس سال کی تقریب کی میزبانی مزاحیہ فنکارہ ایلن ڈی جینیرس نے کی۔ انھوں نے دوسری بار آسکرز کی میزبانی کی۔

آسکرز ایوارڈز کی تیاریوں کا ایک منظر

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’بلیو جیسمین‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کیٹ بلانچٹ کو ملا۔

 امریکن ہسّل اور 12 ایئرز اے سلیو بہترین فلم کے انعام کے لیے مقابلے میں تھیں۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ میتھیو میک کونہے کو فلم ’ڈیلس ببائرز کلب‘ میں کردار پر ملا۔

گذشتہ کئی برسوں کی نسبت اس سال ’بہترین فلم‘ کی دوڑ میں مقابلہ بہت سخت تھا۔