تصاویر: کولہو کے ذریعے تیل نکالنے کا قدیم طریقہ

بیل کی مدد سے کولہو چلا کر سرسوں سے تیل نکالنے کا طریقہ صدیوں پرانا ہے۔

طاہر تنویر گزشتہ 38 برس سے کولہو چلا کر سرسوں کا تیل نکال رہے ہیں۔

لکڑی سے تیار کردہ اس پیالہ نما کو گھانی بھی کہا جاتا ہے۔

سرسوں کے بیج گھانی کے اندر ڈالے جا رہے ہیں جو اس میں پِس کر تیل کی صورت میں نکلیں گے۔

آج کے جدید دور میں کوہلو سے تیل نکالنے کا طریقہ بہت ہی کم نظر آتا ہے۔

سیاہ رنگ کا بیل روزانہ گھنٹوں یہ کولہو کھینچتا ہے۔

طاہر تنویر کا کہنا ہے کہ اس تیل کی خوشبو، غذائیت اور طلب بہت زیادہ ہے۔

بیل کی آنکھوں میں پٹی باندھنے کا مقصد یہ ہے کہ اس کو ایک ہی دائرے میں گھوم گھوم کر چکر نہ آئیں۔

تیل کا قطرہ قطرہ اگرچہ دریا تو نہیں بناتا مگر شام تک مالک کو اپنی اور بیل کی محنت کا کافی صلہ مل جاتا ہے۔

تین سے چار گھنٹے مسلسل چکر لگانے کے بعد بیل کو آرام دیا جاتا ہے۔

سرسوں کے بیج جن سے تیل نکالا جاتا ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی 54 سالہ طاہر تنویر کی نظر میں یہ صرف کاروبار ہی نہیں ثقافت سے جڑے رہنے کا ذریعہ بھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ہماری طرف توجہ دے اور ایسے اقدام کرے کہ یہ قدیم روایت جاری و ساری رہے۔