نیویارک کا 'سینٹرل پارک' اسپتال میں تبدیل

پارک میں قائم ایمرجنسی فیلڈ اسپتال کا سارا کام  رضاکار انجام دے رہے ہیں۔ اسپتال میں مختلف خیمے نصب کیے گئے ہیں جہاں مریضوں کو رکھا جائے گا۔
 

 

سینٹرل پارک میں قائم عارضی اسپتال کے خیموں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اے سی بھی لگائے گئے ہیں۔

 

ایک خیمے میں بیک وقت کئی مریضوں کا علاج ممکن ہے۔ متاثرہ افراد کے لیے بستر سمیت دیگر تمام سہولتیں موجود ہیں۔
 

 

 

خیمہ اسپتال 30 مارچ کو قائم کیا گیا تھا۔ اسپتال میں استعمال کے لیے تمام آلات اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

عارضی طور پر قائم کیے گئے اس اسپتال میں تمام جدید علاج اور میڈیکل سپلائز موجود ہیں۔
 

 

اسپتال پہلی نظر میں خیمہ بستی کا تصور پیش کرتا ہے۔ تمام خیمے ایک ہی رنگ کے ہیں جب کہ ان پر فلاحی تنظیم کا نام بھی درج ہے۔

مریضوں کی منتقلی کے بعد خیمہ بستی اسپتال میں باقاعدہ طور پر کام شروع کیا جائے گا۔