دنیا بھر میں سالِ نو کا جشن
ملائیشیا میں لوگوں نے بھرپور انداز میں نئے سال کا جشن منایا۔
بیجنگ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کی گئی۔
بھارت میں سال نو کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔
تھائی لینڈ میں آتش بازی کرکے نئے سال کوخوش آمدید کہا گیا۔
مصر میں بھی نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
فلپائن میں لوگوں نے نئے سال کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
برطانیہ کا شہر لندن سال نو کے موقع پر رنگوں سے چمک اٹھا۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے۔
یونان میں بھی سال نو کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
برازیل کے ایک ساحل پر سال نو کا جشن منایا گیا۔
جنوبی کوریا میں لوگ نئے سال کا پہلا سورج طلوع ہونے پر خوش نظر آئے۔
امریکہ میں نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔