نیٹو کی 70 ویں سالگرہ پر لندن میں اجلاس
فرانس اور جرمنی کی خواہش ہے کہ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر بھی بات کی جائے۔
نیٹو اجلاس میں دو بنیادی طور پر دو موضوعات پر بحث کی جائے گی جس میں اتحاد کے بجٹ اور دفاعی اخراجات اور ترکی کے دیگر نیٹو اراکین سے تعلقات کا معاملہ شامل ہے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اجلاس کے دوران ترکی اور کینیڈا کی جانب سے صدر ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ یہ ملک دفاعی اخراجات میں بہت کم خرچ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نیٹو ممالک ایک دوسرے کے دفاع کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
اس سے قبل منگل کو ابتدائی ریمارکس میں برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ جب تک ہم ایک ساتھ ہیں، کوئی ہمیں شکست دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
منگل کو اجلاس کے بعد بکنگھم پیلس میں سربراہانِ مملکت کی دعوت بھی کی گئی۔