دنیا کے کئی ممالک میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت کی تقریبات
عراق میں کردستان میں ایک عمارت پر پیغمبرِ اسلام کے نام کا بڑا پوسٹر آویزاں کیا گیا۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت پر بچوں میں خصوصی مٹھائی تقسیم کی گئی۔
عراق میں دھوک شہر کے مرکزی علاقے میں خصوصی اجتماع منقعد کیا گیا۔
یمن میں بھی اس دن کو اہتمام سے منایا گیا۔ حکومت سے بغاوت کرنے والے حوثیوں نے دارالحکومت صنعا میں جلوس بھی نکالے۔
بھارت میں جلوسوں میں لوگ قومی پرچم بھی لے کر آئے تھے۔
شام میں کئی مساجد میں پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت پر محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں ان کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
افغانستان کے شہر ہرات میں اس دن خصوصی پکوان تقسیم کیے گئے جسے حاصل کرنے کے لیے لوگ برتن اپنے ساتھ لائے تھے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں نکالے گئے جلوس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
صنعا میں جلوس اور مجالس میں خصوصی اسٹیج بنائے گئے تھے۔