کراچی: فوجی گاڑی پر حملہ، چند تصاویر

فائرنگ کا نشانہ بننے والی فوجی گاڑی، تفتیشی حکام معائنہ کررہے ہیں

نشانہ بننے والی گاڑی کا عقبی حصہ

متاثرہ گاڑی کا اگلا حصہ اسٹیئرنگ اور ڈیش بورڈ پر خون کے دھبے نظر آرہے ہیں

دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کا اگلہ حصہ بری طرح متاثر ہوا

نشانہ بننے والی گاڑی کو فوجی کرین کی مدد سے جائے وقوع سے ہٹایا جا رہا ہے۔ عقب میں پارکنگ پلازہ ہے

شواہد اکھٹے کرکے رجسٹر میں تفصیلات درج کی جا رہی ہیں

پارکنگ پلازہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے

حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کا ایک اور منظر

فائرنگ کے بعد گاڑی دیوار سے جا ٹکرائی اور اگلہ حصہ تباہ ہوگیا

گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھی ہوئی ہے اور نیچے خون کے دھبے موجود ہیں

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے

اعلیٰ تفتیشی حکام تبادلہٴ خیال کے دوران

حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کو سیکورٹی حکام نے گھیرا ہوا ہے

اس تصویر کو دیکھ کر گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

ایک پولیس افسر گاڑی کا جائزہ لیتے ہوئے

کراچی میں صدر کے پارکنگ پلازہ کے عقب میں فوجی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ واقعہ منگل کی شام چار بجے کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی۔ واقعے کی کچھ تصاویر