نیویارک: شوبز کی معروف شخصیات سے بھرا میٹ گالا
میٹ گالا بنیادی طور پر میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس اینڈ کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کی مدد اور عطیات جمع کرنے کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس میں منعقد ہونے والے ستاروں سے بھرے فیشن شو میں نامور ستاروں نے شرکت کی۔
امریکہ کی گلوکارہ جنل مونی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
امریکی رقاصہ کیسی اور گلوکار شان کامبز تقریب میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔
مشہور گلوکارہ میڈونا کا تصویر بنوانے کا ایک منفرد انداز۔
دنیا کے مشہور ترین ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات نمائش کیے جاتے ہیں۔
اس سال کے میٹ گالا کا مرکزی خیال یا تھیم جاپان کے مشہور ڈیزائنر ری کواکبو کے فن کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
امریکی اداکارہ بلیک لائولی کا ایک منفرد انداز۔
میٹ گالا کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ گالا بھی کہلاتا ہے۔
ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شوبز سے وابستہ شخصیات کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔