وہ سات بچوں کی ماں ہیں ، جِن میں سے دو بچے عاصم اور توصیف ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہیں اور وہ بڑی مشکل سے اپنے بیٹے آصف کی مدد سے صحیح معنوں میں زندگی کی گاڑی کو گھسیٹ رہی ہیں ۔
واشنگٹن —
گیارہ اپریل کے پروگرام ’میری کہانی‘ میں راولا کوٹ کے دیہات ’میدان‘ سے ایک بہادر ماں صادق جان نے اپنی مصائب اور غربت سے بھری زندگی کی کہانی سنائی تھی۔
وہ سات بچوں کی ماں ہیں، جِن میں سے دو بچے عاصم اور توصیف ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہیں اور وہ بڑی مشکل سے اپنے بیٹے آصف کی مدد سے صحیح معنوں میں زندگی کی گاڑی کو گھسیٹ رہی ہیں۔
میرے اُس وقت رونگٹے کھڑے ہو گئے جب اِس دکھی ماں نے کہا کہ’میری تو کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے اتنی مدد بھی نہیں کی کہ ان دونوں کے لئے ڈائیپر ہی دے دیتے‘۔
جیسا کہ ایک کالر نے بھی کہا ،’ ہم اتنے بےحس کیسےہو سکتےہیں؟ ‘
بہرحال، وہاں کے رکن ِاسمبلی، سردار سیاب خالد نے وعدہ کیا ہے کہ اُن سے جو بھی بن پڑا اِس ضرورت مند خاندان کے لئے کریں گے اور آج انہوں نے آصف کو ملنے کے لئے بلایا بھی تھا۔
جیسے ہی کوئی اچھی خبر ہمیں ملی ہم آپ کو بھی سنائیں گے۔
اُن کی کہانی سننے کے لئے نیچے دئے ہوئے لنک پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5