جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

دعائیہ تقریب میں جارج فلائیڈ کی چھ سالہ بیٹی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

دعائیہ سروس نارتھ سینٹر یونیورسٹی میں واقع چرچ میں منعقد ہوئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔
 

چرچ کے باہر جمع ہو جانے والے افراد نے دعائیہ تقریب کے بعد جارج فلائیڈ کے لیے انصاف کا عزم اور خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی عوام کے ردعمل پر اظہار تشکر بھی کیا۔

 

دعائیہ تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی عوام کے ردعمل نے ثابت کیا ہے کہ وہ نسلی تعصب کے خلاف ہیں۔

 سینیٹر ٹینا اسمتھ بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئیں، اُنہوں نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر افسوس اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
 

اداکار کیون ہارٹ اور موسیقار لوڈاکرس بھی جارج فلائیڈ کی میموریل سروس میں شریک ہوئے۔

آخری رسومات سے قبل عام افراد کے دیدار کے لیے چارج فلائیڈ کا بابوت چرچ میں رکھ دیا گیا۔
 

 

امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن الہان عمر نے بھی جارج فلائیڈ کی میموریل سروس میں شرکت کی۔

 

سینیٹر ایمی کلوبوچر نے بھی میموریل سروس میں شرکت کی اور جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کے علمبردار آنجہانی مارٹن لوتھر کنگ کے اہل خانہ نے بھی میموریل سروس میں شرکت کی۔