موریشیس: تیل بردار جہاز کی لیکیج سے سمندری حیات کو خطرہ
Your browser doesn’t support HTML5
موریشیس کے ساحل پر موجود ایک جاپانی تیل بردار جہاز سے خام تیل لیک ہو کر سمندر کے پانی میں شامل ہو رہا ہے جس سے آبی حیات کو خطرہ لاحق ہے۔ تیل بردار جہاز سے لگ بھگ ایک ہزار ٹن خام تیل بہہ چکا ہے جب کہ اس کا اخراج اب بھی جاری ہے۔ بڑے پیمانے پر تیل بہنے سے موریشیس کا ساحل آلودہ ہو گیا ہے۔