تصاویر: گڑ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟
پاکستان کے صوبے پنجاب میں گڑ بنانے کے لیے آج کے جدید دور میں بھی پرانے روایتی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔
جیسے ہی کماد کی فصل تیار ہوتی ہے، گنے سے گڑ بنانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
پہلے مرحلے میں مشین کے ذریعے گنے سے رس نکالا جاتا ہے۔
گنے کا رس نکالنے کے لیے پیٹرول، ڈیزل یا پھر بجلی سے چلنے والی مشین استعمال کی جاتی ہے۔
گنے کے رس کو دوسرے مرحلے میں ایک بڑی کڑاھی میں ڈالا جاتا ہے، جہاں پر اس کو آگ پر پکایا جاتا ہے۔
آگ پر پکائی کے عمل کے دوران گنے کے رس کو چھانا جاتا ہے اور غیر ضروری مواد کو نکالا جاتا ہے۔
گڑ میں روایتی رنگت لانے کے لیے اور اسے لذیذ و خوشبو دار بنانے کے لیے اس میں ناریل، بادام، مونگ پھلی سمیت مختلف میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں۔
رس کے پکنے کے بعد اس کو لکڑی سے خاص طور پر بنائے گئے ایک بڑے پرات میں ڈالا جاتا ہے جہاں پر اس کو ٹھنڈا کرنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
گڑ کی تیاری کے بعد اس کو منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے۔
مختلف علاقوں میں رہنے والوں کا روز گار اب بھی اس سے جڑا ہوا ہے۔
گڑ بنانے والے کاریگروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مختلف دیہات کے کسان گنا لے کر آتے ہیں جس سے وہ گُڑ تیار کرتے ہیں۔
کاریگروں کے مطابق گڑ کی فروخت سے ان کی گُزر بسر اچھی ہو جاتی ہے۔