ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

Your browser doesn’t support HTML5

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے فلم اور ٹی وی کی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ لوگوں کو مہاجرین کو درپیش مشکلات اور اس مسئلے کی سنگینی کا احساس دلاسکیں۔