کرونا کا خوف، دنیا بھر کی شاہراہیں سنسان

بھارت میں بدھ سے 21 روز کے لیے نیا لاک ڈاؤن شروع ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کی صبح سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جو سڑک سے گزرنے والے ہر فرد سے تفتیشن کرتی رہی اور بلاوجہ سفر کرنے والوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔
 

 

نئی دہلی میں تمام  ٹریفک معطل رہا ایسے میں ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے لوگوں کو کئی کئی میل تک پیدل چلنا پڑا۔

بدھ کو نئی دہلی میں واقع چھوٹے بڑے ہوٹلز بھی مکمل طور پر بند رہے جس سے بے گھر افراد کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنوبی ایشیا سے باہر واقع یورپی دنیا کے تمام شہر مسلسل لاک ڈاؤن ہیں جب کہ فضائی آپریشن معطل ہونے کے ائیر پورٹس پر بھی سناٹے کا راج ہے۔ برسلز کا مصروف ترین ائیرپورٹ بھی ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے۔
 

 

پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں ، مکمل جب کہ باقی دو صوبوں میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ تمام مارکیٹس اور عوامی مقامات بند ہیں جب کہ راولپنڈی کی سڑکوں پر پولیس اور فوج کا گشت جاری ہے۔
 

 

فرانس کے دارالحکومت پیرس بھی لاک ڈاؤن ہے جب کہ اس دوران شہری گھروں میں محصور رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے وقت گزار رہے ہیں۔ ایک مقامی گلوکار اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑی پر کھڑا ہو کر گنگنا رہا ہے جب کہ اس کے پڑوسی اس کی جانب متوجہ ہیں۔
 

 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی حب کراچی میں پولیس اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں اور سڑک سے گزرنے والے افراد کو پوچھ گچھ کے بعد ہی آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
 

 

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں لاک ڈاؤن کے سبب شہر کے وسیع و عریض پل پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ یہاں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی ابتدا ہوئی تھی۔
 

 

فرانس کے شہر کانز ہرسال ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کے لیے مشہور ہے جس میں دنیا بھر کے فنکار اور اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں مگر ان دنوں یہاں بھی ویرانی چھائی ہوئی ہے اور لوگ پیدل سفر پر مجبور ہیں۔

 

مشرق وسط کے ملک شام میں بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں۔
 

 

اٹلی میں کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شہر کے بیشتر قبرستان بھر چکے ہیں اور ان میں مزید لوگوں کی تدفین کی گنجائش نہیں۔

 

اٹلی کے شہر میلان میں بھی بڑی تعداد میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین جاری ہے۔
 

 

کراچی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک علاقے ٹاور کی اطرافی سڑکیں ویران ہوگئی ہیں جب کہ عام دنوں میں یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا۔

 

کراچی کی طرح ہی فیشن کے لیے اٹلی کے مشہور شہر میلان کا موٹر وے بھی  اب ٹریفک کا منتظر رہتا ہے۔
 

 

سعودی عرب میں بھی کرونا کے خوف سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں اور لوگوں کو صرف ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔