پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ جس کے بعد لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اپنی شکست کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی ہے۔
البتہ فرنچائز کے مالک رانا فواد اب بھی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ رانا فواد اس بار میچز کے دوران گراؤنڈ میں نظر نہیں آ رہے لیکن سوشل میڈیا پر وہ اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہیں۔
پشاور زلمی سے شکست کے بعد رانا فواد نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ 'اللہ بہتر کرے گا'۔
اللہ بہتر کرے گا۔ 😣 https://t.co/VAomqFc4hS
— Fawad Naeem Rana (@FawadRanaLQ) February 28, 2020
لیکن، لاہور قلندر کی مسلسل شکست کے باوجود صارفین سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز اور رانا فواد کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔
عارف خان نامی صارف نے لکھا ہے کہ رانا فواد صاحب ویسے تو میں پشاور زلمی کا سپورٹر ہوں لیکن آپ کی وجہ سے لاہور قلندرز کو بھی سپورٹ کرتا ہوں۔
ھھھ.. رانا صاحب.. اللہ کی قسم میں صرف آپ کی دل خوشنوئی کیلئے آپ کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں.. کیونکہ میں خود پشاور زلمی کا بھرپور سپورٹ کرتا ہوں... لیکن اگر نہ جیتے تو دل بڑا کر کے آگے کی سوچنا چاہیے..رانا فواد ❤️👏👍👍
— Arif khan I❤K (@Arifkha97184078) February 28, 2020
ایک صارف نے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد سے اپنی محبت کا اظہار کیا جسے رانا فواد نے ری ٹوئٹ کیا۔
لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے والو آپ کو میرا سلامآپ بھی لاہور قلندرز کے حوالے سے تصاویر شیئر کریں آپ کی تصاویر شیئر کی جائیں گی۔ #اس_بار_لاہور_قلندرز pic.twitter.com/05YKG8u2z9
— Fawad Naeem Rana (@FawadRanaLQ) February 27, 2020
بتول نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ ہم تماشائی نہیں کہ ٹیم بدلیں، ہمارا تو لاہور کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔
Supporter of lahore Qalanders @lahoreqalandarsFan of @FawadRanaLQ stay blessed happy Sir.. 😊 pic.twitter.com/PQLulaz1yi
— بتول (@GawaRehna) February 27, 2020
دل نواز اعوان نامی صارف نے شاعرانہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کی۔
کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گاتمہارا صرف وقت آیا ہے ہمارا دور آۓ گالاہور قلندر 💪💪✌️#دلنوازاعوانلاہور✌️@FawadRanaLQ pic.twitter.com/jgWtNKdpGs
— Dil Nawaz Awan Pmln (@DilNawazAwan3) February 27, 2020
پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز مسلسل پانچویں ایڈیشن میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کرس گیل جیسے نامور کھلاڑی کو بھی شامل کیا گیا لیکن ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن فتوحات پھر بھی قلندرز سے دُور رہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچوں سیزنز میں اب تک لاہور قلندرز 39 میچ کھیل چکی ہے۔ جن میں سے اسے 28 میں شکست جب کہ 11 میں کامیابی ملی۔
پی ایس ایل فائیو میں ہر ٹیم نے 10 میچز کھیلنے ہیں۔ لہذٰا لاہور اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے لاہور قلندرز کو اپنے باقی ماندہ سات میچز میں سے کم سے کم پانچ میچز لازمی طور پر جیتنا ہوں گے، اگر وہ چھ میچز جیت جاتے ہیں تو اُن کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔