فلم 'زندگی تماشا' میں متنازع کیا ہے؟
Your browser doesn’t support HTML5
سرمد کھوسٹ کی نئی فلم 'زندگی تماشا' کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے فلم کی ریلیز روک دی ہے۔ دوسری طرف کھوسٹ فلمز نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ کھوسٹ فلمز کے وکیل کے بقول سینسر بورڈ نے کچھ سین حذف کرا دیے تھے جس کے بعد اب فلم میں کچھ متنازع نہیں ہے۔