کوئٹہ ہوٹل کی چائے میں کیا خاص بات ہے؟

Your browser doesn’t support HTML5

اسلام آباد میں کوئٹہ ٹی اسٹالز کے نام سے مشہور چائے خانے ہر بڑی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ موسمِ سرما میں دن ہو یا رات یہاں رش لگا رہتا ہے۔ شہری کہتے ہیں کچھ بھی کر لیں گھر میں ایسی چائے نہیں بنا سکتے۔ ان کی چائے پی کر جو راحت ملتی ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل کی چائے بھی پی لیں، وہ لطف نہیں آتا۔