ایران کی مشہور 'ایون' جیل میں آتش زدگی

ایران کے دارالحکومت تہران کے ایون جیل میں ہفتے کو آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا۔ 

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ جیل میں لگنے والی آگ کو کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بجھا دیا گیا ہے۔

آتش زدگی کے واقعے کے دوران جیل سے کوئی بھی قیدی فرار نہیں ہوا۔

 ایون جیل میں آگ بھڑکنے سے آٹھ قیدی ہلاک جب کہ 61 زخمی ہوئے ہیں۔ 
 

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدیوں کا دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹا۔

تہران کے گورنر محسن منصوری نے کہا کہ " آگ سلائی کی ایک ورکشاپ میں کچھ قیدیوں کے درمیان لڑائی کے باعث لگی۔"

 اس جیل میں زیادہ تر سیاسی قیدیوں اور حکومت مخالفین کو رکھا جاتا ہے۔

آگ کو بجھانے کے لیے فائر ٹرک ایون جیل کے باہر موجود ہے۔

جیل میں لگنے والی آگ سے عمارت خاکستر ہوگئی۔

 ایون جیل اس حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہے کہ اس میں ان قیدیوں کو بھی رکھا جاتا ہے جن کا تعلق مغربی دنیا ہے۔

آتش زدگی کی وجہ سے جیل کی عمارت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔